سہرسہ، 5 نومبر ( یو این آئی) جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ شرد یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گائے کی پونچھ پکڑ کر بہار میں اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔
مسٹر
یادو نے مدھے پورہ اسمبلی حلقے کے ماڈل مڈل اسکول بھیرکی بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 186 پر ووٹ دینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بہار میں عظیم اتحاد کی سرکار بننا طے ہے۔
عظیم اتحاد دو تہائی ووٹوں سے سرکار بنائے گی۔